Apnay Hamsayon Ka Bhi Khyal Rakhain

صبح ہی صبح دروازے پر دستک نے موڈ خراب کردیا۔۔۔اٹھ کر دروازہ کھولا تو گیٹ پر ساتھ والا پڑوسی کھڑا تھا۔۔خیریت؟
وہ جی تھوڑا سا کام تھا۔۔۔
جی حکم کریں۔۔۔
میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا تو اس نے نگاہیں جھکالیں ۔۔۔ مگر وہ آنسو جو نکلنے کے لئے بے تاب تھے وہ کنٹرول نہ کرسکا۔۔۔ اس نے منہ دوسری طرف پھیرکر اپنی آنکھیں خشک کیں ۔۔۔
گھبرائیں نہیں۔ بولیں کیا بات ہے ۔۔۔
گھر میں دو دن سے فاقہ ہے ۔۔۔ اگر آپ دو سو روپیہ قرض دے دیں تو جلد لوٹا دوں گا۔۔۔۔
میں لرز گیا۔۔۔ اس کے تین چھوٹے بچے تھے اور ایک تو پچھلے ہفتے ہی پیدا ہوا تھا۔۔۔۔
ہم جو پورے ملک کے حالات بدلنے کے دعوے اور باتیں کرتے ہیں مگر ہمیں اپنے ساتھ والے پڑوسیوں کی خبر نہیں ہوتی ۔۔۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے ۔۔جس بستی میں کوئی غریب بھوکا سوگیا۔۔۔۔۔اس بستی سے پر سے اللہ کی رحمت اٹھالی جاتی ہے ۔۔۔۔۔
پلیز اپنے غریب رشتہ داروں اور قریبی پڑوسیوں کا خیال رکھئے ۔۔۔

Sham ko apnay bachon ko bahir janay say Roko

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جب رات کا اندھیرا شروع ہو ، یا (آپﷺنے یہ فرمایا کہ) جب شام ہوجائے تو اپنے بچوں کو اپنے پاس روک لیا کرو، کیونکہ شیاطین اسی وقت پھیلتے ہیں ۔ البتہ جب ایک گھڑی رات گزر جائے تو انہیں چھوڑ دو، اور اللہ کا نام لے کر دروازے بند کرلو، کیونکہ شیطان کسی بند دروازے کو نہیں کھول سکتا، ابن جریج نے بیان کیا کہ مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے بالکل اسی طرح حدیث سنی تھی جس طرح مجھے عطاء نے خبر دی تھی ، البتہ انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا کہ “اللہ کا نام لو”۔
( صحيح بخاری – كتاب بدء الخلق -3305)

Do not say good morning

ایک بہت ضروری درخواست…..
Good Morning ya Subah bakhir etc.,, nai kehna chahye. Hazrat Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم ny aisy salam krny sy mana kiya ha k ye jahliat k salam hain.
گڈ مارننگ یا صبح بخیر نہیں کہنا چاہئے. نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ یہ جاہلیت کا سلام ہے. مسلمانوں کا سلام اسلام علیکم ہے.

اسلام اور سلام

از: مولانا عبداللطیف قاسمی، استاذ جامعہ غیث الہدیٰ بنگلور

دنیا کی تمام متمدن ومہذب قوموں میں ملاقات کے وقت پیار ومحبت، جذبہٴ اکرام وخیراندیشی کا اظہار کرنے اورمخاطب کو مانوس ومسرور کرنے کے لیے کوئی خاص کلمہ کہنے کا رواج ہے، ہمارے ملک میں ہمارے برادران وطن ملاقات کے وقت ”نمستے“ کہتے ہیں، اس نام نہاد ترقی یافتہ زمانہ میں Good Night/ Good Morning اور بعض روشن خیال حضرات ”صبح بخیر“ ”شب بخیر“ کے الفاظ استعمال کرتے ہیں، حضرت عمران بن حصین کا بیان ہے کہ قبل از اسلام عرب کی عادت تھی، کہ جب وہ آپس میں ملاقات کرتے تو ایک دوسرے کو ”حَیَّاکَ اللّٰہُ“ (اللہ تم کو زندہ رکھے) ”أنْعَمَ اللّٰہُ بِکَ عَیْنًا“ (اللہ تعالیٰ تمہاری آنکھ کو ٹھنڈا کرے) ”أَنْعِمْ صَبَاحًا“ (تمہاری صبح خوش گوار ہو) وغیرہ الفاظ استعمال کیا کرتے تھے، جب ہم لوگ جاہلیت کے اندھیرے سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آگئے تو ہمیں اس کی ممانعت کردی گئی، یعنی اس کے بجائے ”السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ“ کی تعلیم دی گئی، جس کے معنی ہیں ”تم ہر تکلیف اور رنج ومصیبت سے سلامت رہو“ ابن العربی نے احکام القرآن میں فرمایا: لفظ ”سلام“ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں سے ہے اور ”السلام علیکم“ کے معنی ہیں ”اللہ رقیب علیکم“ اللہ تمہارا محافظ ہے (مستفاد ازمعارف القرآن ۲/۵۰۱)

Maulana Tariq Jameel Sb met with Nawaz Shareef

In September 1999 Maulana Tariq Jameel Sahab met with Prime Minister Nawaz Shareef ye tab ki bat hy jab us waqt ki Government my bohat pressure tha q k pakistan ny nuuclear attack kiya tha jiski wajah sy duniya bhar ki sanctions thi aur Pakistan my bohat pressure tha Tu Maulana Tariq Jameel sahab ny kaha k ye waqt ijtemai toba ka hy q k asmani musebat azab jo hy ijtemai toba sy door hoty hy phir yahi hadees Maulana sahab ny nawaz shareef k kehny py pori cabinet ko sunai us waqt ki cabinet ki meeting my b sunai hadees ye thi

 

Hadees Mubaraka hy aik bado Hazoor SAWW ki khidmat my hazir huwa Hazrat Khalid Bin Waleed rz b waha mojod thy us bado ny Hazoor SAWW sy arz kiya

Ya Rasool Ullah my sab sy bara alim banna chahta ho tau

Nabi SAWW ny farmaya taqwa ikhtiyar karo alim ban jao gy

 

phir sawal kiya my rizq ki khushadgi chahta ho

AP SAWW ny farmaya hamesa ba wazu raho

 

phir kaha k my gunaho my kami chahta

tau AP SAWW ny farmaya astaghfar kiya kro

 

usny kaha my chahta ho ALLAH mjhy per rehem kary

tau AP SAWW ny kaha ALLAH k bando per rehem kiya kro

 

bado ny kaha my ALLAH k ghusy my bachna chahta ho

AP SAWW ny farmaya logo py ghusa karna chor do

 

phir badu ny kaha my ameer banna chahta ho

tau HAZOOR SAWW ny farmaya kanat ikhiyar karo ameer ban jaogy ..

 

Gunahgaron ki Kabron kay Ahwal

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﻮﺭﮐﻦ ﺑﺎﺑﺎ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﮔﻨﺎﮨﮕﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻗﺒﺮﻭﮞﮐﺎ ﺑﮭﯽﮐﭽﮫ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ، ﺑﺎﺑﺎﺟﯽ ﺍﻓﺴﺮﺩﮦ ﻟﮩﺠﮯﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﮯ، ﺍﯾﺴﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﻗﺒﺮ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﮮ ﺑﮩﺖ ﻣﺸﻘﺖ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﯽ ﮬﮯ-

ﻗﺒﺮﮐﯽ ﻣﭩﯽ ﺳﺨﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﭘﺘﮭﺮ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﺎﻭﭦ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﺟﮑﻞ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﮭﻮﺩﺍﺋﯽ ﮐﮯﺩﻭﺭﺍﻥ ﺳﺎﻧﭗ ﺑﭽﮭﻮ ﮐﺎ ﻧﮑﻞ ﺁﻧﺎ ﻋﺎﻡ ﺳﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﻮ گئ ﮨﮯ، ﮐﺌﯽ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﮭﻮﺩﺍﺋﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﯽ ﻭﺣﺸﺖ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺒﺮﺍﭦ ﻃﺎﺭﯼ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻗﺒﺮﮐﯽ ﮐﮭﻮﺩﺍﺋﯽ ﻧﻨﮕﮯ ﭘﺎﻭﮞ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﺌﯽ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﮭﻮﺩﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺮﺟﻠﻨﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮگئے ﺗﮭﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯﺍﭘﻨﯽ ﺫﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻗﺒﺮﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻗﺒﺮ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﺍﮟ ﺑﮭﯽ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﺩیکھا ﺍﻭﺭﺁﮒ ﮐﮯﺷﻌﻠﮯ ﺑﮭﯽ-
کئ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﮐﮯﺑﻌﺪ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺁﮒ ﺟﻠﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻗﺒﺮﻭﮞ سے ﭼﯿﺦﻭﭘﮑﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﺳﻦ ﭼﮑﺎ ﮨﻮﮞ-

ﯾﮧ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺑﺎﺑﺎﺟﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺘﺎ ﺭہے تھے، ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻟﻢ ﺗﺼﻮﺭ ﻣﯿﮟ، ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺒﺮﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﻣﯿﮟ گم ہو ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﻧﺎﺟﺎﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﺳﮯ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻧﮑﻞﮐﺮ ﮔﻮﺭﮐﻦ ﮐﺎ ﻭﺟﻮﺩ ﺭﻭﺷﻦ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ ﯾﺎ ﮔﻮﺭﮐﻦ ﮐﮯ ﭘﯿﺮﺟﻼ ﮈﺍﻟﮯﮔﯽ، ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮐﯿﺎ ﺧﺒﺮ ﻗﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﺼﯿﺐ ﮨﻮ ﮐﮧ نہ ﮨﻮ- ﺩﻭﺳﺘﻮ ! ﯾﮧ ﻣﯿﺮﯼ، ﺁﭘﮑﯽ ﻓﺎﻧﯽ ﺫﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ حقیقتیں ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﻣﺤﺴﻨﻮ ! ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮞﻋﺮﺽ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯﺫﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺭﻧﮕﯿﻨﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭﺍﻧﺪﮬﯿﺮﯼ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯﺳﻨﺎﭨﮯ ﺑﮭﯽ-

ﻗﺒﺮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻭﮦ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﮔﮭﺮ ﮨﮯﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﺍ ثوﺭ ﮐﮯ ﭘﮭﻮﻧﮑﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﺗﮏ ﺭﮨﻨﺎ ﻣﻘﺪﺭ ٹہر ﭼﮑﺎ ﮨﮯ-

ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﮦ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ عارضیﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﻮﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ ﮐﺮﮐﮯ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ میں ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﺭﮬﺎﺋﺶ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ہیں ﺟﺎ ﮐﺮ ان ﮐﮯ ﻣﮑﯿﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﮬﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺁﯾﺎ ﮐﺮیں تاکہ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﮬﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ کے ﭘﻼﭦ کا ﺑﮭﯽ اندازہ ہو ﺍﻭﺭﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﮬﺎﺋﺶ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﯿﺎﻟﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺗﺼﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﻧﮯ ﺑﺎﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺘﮯ ﺭﮨﺎ ﮐﺮیں-

ﻣﯿﺮﮮ ﻋﺰﯾﺰﻭ ! ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﻭﺍﺣﺪ ﺍﻧﭩﺮﻧﯿﺸﻨﻞ ﮬﺎﻭﺳﻨﮓ ﺳﻮﺳﺎﺋﭩﯽ ﮨﮯ . ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﮑﻮ ﺩﻭﮔﺰ ﮐﺎﭘﻼﭦ ﺑﻐﯿﺮ ﺗﺮﻗﯿﺎﺗﯽ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻠﺘﺎ ﮬﮯ، ﺟﮩﺎﮞ ﮬﺮﻓﺮﺩ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﻼﭦ ﻣﯿﮟ روشنی، کشادگی، خوشگوار ہواؤں اور باغات وغیرہ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ پہلے سے ﺧﻮﺩ ﮐﺮﮐﮯ ﺁﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ-

ﻟﮩﺬﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﯽ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﺎﺭﮮ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﺎﺕ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ مکمل ہوں، ﺍﻭﺭ ﮐﻤﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺻﺮﻑ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﺁﭘﮑﯽ ﺁﻣﺪ ﮐﯽ-
ﺍﻟﻠﮧ ﮬﻢ ﺳﺐ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺁﻧﮯ ﻭﺍلی ﻣﻨﺰﻝ ﮐﻮ ﺁﺳﺎﻥ ﺑﻨﺎﺋﮯ . ﺁﻣﯿﻦ

Islam Abad Ijtimah 2016 kay Amaal

ماشاءاللہ اسلام آباد اجتماع کے اعمال کس کس کے طہ ہوئے؟؟؟

ہفتہ، بعد عصر: بھائی نعیم شاہ صاحب۔
ہفتہ، بعد مغرب: مولوی جمیل صاحب۔
اتوار، بعد فجر: بھائی بخت منیر صاحب۔
اتوار، بعد ظہر: ڈاکٹر روح اللہ صاحب۔
اتوار، بعد عصر: چوہدری رفیق صاحب۔
اتوار، بعد مغرب: مولانا طارق جمیل صاحب۔
پیر، بعد فجر ہدایات: مولوی جمیل صاحب۔
پیر، دعا: مولانا طارق جمیل صاحب۔
پیر، دعا کے بعد مصافحہ: مولوی جمیل صاحب۔
مشورہ کے فیصل مولوی جمیل صاحب تھے۔

Ghareeb Mehnat Kash ki Hosla Afzai Hamara Farz Hai

ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﻨﺎﺭ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ.. ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ آئی.. ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ کچھ ﮐﭙﮍﮮ ﺗﮭﮯ ﺟﻮﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺷﯿﺸﮯ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ.. ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﻋﺎﺟﺰﯼ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ.. “سیٹھ ! ﯾﮧ ﮐﭙﮍﮮ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﻮ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ..”
ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻭﺳﺖ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ مجھ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﺑﺤﺚ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺗﮭﺎ.. ﺍﺱ ﻧﮯ فوراَ ﺍﺱ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ.. “ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺌﮯ..”
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﯿﭻ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﮐﯽ.. ” ﯾﺎﺭ! ﻟﮯ ﻟﻮ ﻧﺎ.. ﮐﺎﻡ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ..”
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ.. “ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮯ ﮨﯿﮟ..؟”
ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﻮﻟﯽ.. “ﺳﯿﭩﮫ ! 10 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﮯ..”
ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻭﺳﺖ ﺑﻮﻻ..”10 ﮐﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﻣﮩﻨﮕﺎ ﮨﮯ.. 20 ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ 3 ﺩﯾﻨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩﻭ ﻭﺭﻧﮧ ﺟﺎﺅ..”
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﮐﯽ..”ﺍﺭﮮ ﯾﺎﺭ! ﺗﻢ ﺍﺳﮯ 30 ﺭﻭﭘﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ..”
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﮐﮭﻠﮯ ﮐﺎ ﮐﮭﻼ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ..”ﻟﯿﮑﻦ..”
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ.. “ﻟﯿﮑﻦ ﻭﯾﮑﻦ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌﻭ.. ” ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﯿﺐ ﺳﮯ30 ﺭﻭﭘﮯ ﻧﮑﺎﻟﮯ.. “ﯾﮧ ﻟﻮ ﺍﻣﺎﮞ..”
ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ہاتھ ﺳﮯ ﺭﻭﭘﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭙﮍﮮ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ..
ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻭﺳﺖ ﻓﻮﺭﺍَ ﺑﻮﻻ.. “ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﺣﺮﮐﺖ..؟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﻭﮦ 30 ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ 5 ﮐﭙﮍﮮ ﺩﮮ ﮐﮯ ﺟﺎﺗﯽ..”
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ.. “ﺩﯾﮑﮭﻮ ﯾﺎﺭ! ﯾﮧ غریب ﻟﻮﮒ ﮨﯿﮟ.. ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ 10/20 ﺭﻭﭘﮯ ﺑﮍﯼ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ.. ﺍﻥ ﮐﯽ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺍﻓﺰﺍﺋﯽ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ… ﯾﮧ ﺑﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ’ ﭼﻮﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ.. ﯾﮧ ﺭﺯﻕِ ﺣﻼﻝ ﮐﻤﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺭﺯﻕ_ﺣﻼﻝ.. ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻃﺮﺡ 18 ﮐﯿﺮﭦ ﮐﮯ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﻮ 22 ﮐﯿﺮﭦ ﮐﺎ ﮐﮩﮧ ﮐﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﯿﭽﺘﮯ..”
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮯ ﮔﮭﻮﺭ ﮐﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ.. ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﯾﮏ ﺯﻭﺭ ﮐﺎ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ..
“ﺍﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﮑﻢ ﭨﯿﮑﺲ ﺁﻓﺲ ﺳﮯ ﺩﻭ ﭼﺎﺭ ﺍﻓﺴﺮﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ ﺣﺮﺍﻡ ﺧﻮﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ 2/3 ﭼﺮﻏﮯ ﺍﻭﺭ ﻟﺴﯿﺎﮞ ﻣﻨﮕﻮﺍ ﻟﻮ ﮔﮯ ﺗﺐ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻠﮯ ﮔﺎ.. ﺍﺑﮭﯽ 2/4 ﮔﺎﮨﮏ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﻮﺗﻠﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﺋﺴﮑﺮﯾﻢ ﻣﻨﮕﻮﺍﺗﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﻏﺮﯾﺐ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ 30 ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮ..”
ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺗﮭﯽ.. “ﯾﮧ ﻏﺮﯾﺐ ﻭﺭﯾﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ.. ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﻇﺎﮨﺮﮐﺮﮐﮯ ﺗﻢ ﺟﯿﺴﮯ ﺑﯿﻮﻗﻮﻓﻮﮞ ﺳﮯ ﭨﮭﯿﮏ ﭨﮭﺎﮎ ﮐﻤﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﯿﻦ ﺩﯾﻦ ﻣﯿﮟ
ﺑﮭﺎﺋﻮ ﺗﺎﺋﻮ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ..ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻠﻂ ﮐﯿﺎ..”
ﺍﺏ ﻣﯿﺮﺍ ﭘﺎﺭﮦ ﮨﺎﺋﯽ ﮨﻮﺍ..
ﯾﺎﺭ! ﺍﯾﮏ ﺗﻮ ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻄﻠﺐ ﮐﯽ ﺳﻨﺘﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺣﺪﯾﺜﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﯾﺎﺩ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﯿﮟ.. ﺟﺐ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺷﺎﺩﯾﺎﮞ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ.. ﺟﺐ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺩﻝ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﮐﮩﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ.. ﺍﺭﮮ ﭘﯿﭧ ﭘﺮ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﺎﻧﺪﮬﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ.. ﺧﻮﺩ ﺑﮭﻮﮐﮭﮯ ﺭﮦ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺋﻞ ﮐﻮ ﮐﮭﻼ ﺩﯾﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺳﻨﺖ ﮨﮯ.. ﯾﮧ ﺳﻨﺘﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﯿﮟ.. ﺻﺮﻑ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻄﻠﺐ ﮐﯽ ﺳﻨﺖ ﺍﻭﺭ ﺣﺪﯾﺚ ﯾﺎﺩ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ..”
میرا دوست کھسیانی ہنسی ہنسنے لگا.. کہنے کو اس کے پاس کچھ نہیں بچا تھا !!!

Beshak Tera Rab to Logon Per Fazal Karta Hai

ایک مشہور مصنف نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا : گزشتہ سال میں، میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا گیا، بڑھاپے میں ہونے والے اس آپریشن کی وجہ سے مجھے کئی ہفتے تک بستر کا ہو کر رہنا پڑا ۔ اسی سال میں ہی میری عمر ساٹھ سال ہوئی اور مجھے اپنی پسندیدہ اور اہم ترین ملازمت سے سبکدوش ہونا پرا۔ میں نے نشرو اشاعت کے اس ادارے میں اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال گزارے تھے ۔ اسی سال ہی مجھے اپنے والد صاحب کی وفات کا صدمہ اٹھانا پڑا ۔ اسی سال میں ہی میرا بیٹا اپنے میڈیکل کے امتحان میں فیل ہو گیا، وجہ اس کی کار کا حادثہ تھا جس میں زخمی ہو کر اُسے کئی ماہ تک پلستر کرا کر گھر میں رہنا پڑا، کار کا تباہ ہوجانا علیحدہ سے نقصان تھا۔

صفحے کے نیچے اس نے لکھا : آہ، کیا ہی برا سال تھا یہ!!!

مصنف کی بیوی کمرے میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ اُس کا خاوند غمزدہ چہرے کے ساتھ خاموش بیٹھا خلاؤں کو گُھور رہا تھا ۔ اُس نے خاوند کی پشت کے پیچھے کھڑے کھڑے ہی کاغذ پر یہ سب کچھ لکھا دیکھ لیا ۔ خاوند کو اُس کے حال میں چھوڑ کر خاموشی سے باہر نکل گئی ۔ کچھ دیر کے بعد واپس اسی کمرے میں لوٹی تو اس نے ایک کاغذ تھام رکھا جسے لا کر اُس نے خاموشی سے خاوند کے لکھے کاغذ کے برابر میں رکھ دیا ۔ خاوند نے کاغذ کو دیکھا تو اس پر لکھا تھا

اس گزشتہ سال میں آخر کار مجھے اپنے پتے کے درد سے نجات مل گئی جس سے میں سالوں کرب میں مبتلا رہا تھا ۔ میں اپنی پوری صحت مندی اور سلامتی کے ساتھ ساٹھ سال کا ہو گیا۔ سالوں کی ریاضت کے بعد مجھے اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ ملی ہے تو میں مکمل یکسوئی اور راحت کے ساتھ اپنے وقت کو کچھ بہتر لکھنے کیلئے استعمال کر سکوں گا ۔ اسی سال ہی میرے والد صاحب پچاسی سال کی عمر میں بغیر کسی پر بوجھ بنے اور بغیر کسی بڑی تکلیف اور درد کے آرام کے ساتھ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اسی سال ہی اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے کو ایک نئی زندگی عطا فرما دی اور ایسے حادثے میں جس میں فولادی کار تباہ ہو گئی تھی مگر میرا بیٹا کسی معذوری سے بچ کر زندہ و سلامت رہا ۔

آخر میں مصنف کی بیوی نے یہ فقرہ لکھ کر تحریر مکمل کی تھی کہ : واہ ایسا سال، جسے اللہ نے رحمت بنا کر بھیجا اور بخیرو خوبی گزرا۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ ﴿٧٣﴾ “اور بے شک تیرا رب تو لوگوں پر فضل کرتا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے” (سورة النمل

Aurat Kay Fazail

عورت خدا کا دیا ہوا ایک نایاب تحفہ ہے.

پریگننٹ عورت کی 2 ركات نماز عام عورت کی 70 ركات نماز سے بڑھ کر ہے.

شوهر پریشان گھر آئے اور بیوی اسے تسلی دے تو اسے جہاد کا ثواب ملتا ہے.

جو عورت اپنے بچے کے رونے کی وجہ سے سو نہ سکے، اس کو 70 غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے.

شوهر اور بیوی ایک دوسرے کو محبت کی نظر سے دےكھے، تو اللہ انہیں محبت کی نظر سے دیکھتا ہے.

جو عورت اپنے شوهر کو اللہ کی راہ مے بھیجے، وہ جنت مے اپنے شوهر سے 500 سال پہلے جائے گی.
🍂🍁
جو عورت آٹا گوندتے وقت بسم اللہ پڑھے تو اس کے رزق میں برکت ڈال دی جاتی ہے.
🍃🍃🍂🍁🍂🍁
جو عورت غیر مرد کو دیکھتی ہے اللہ اس پر لعنت بھیجتا ہے.
🍃🍂🍁🍃🍂🍁
جب عورت اپنے شوهر کے بغیر کہے ان کے پیر دباتي ہے تو اسے 70 تولا سونا صدقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے.
🍃🍂🍃🍂🍁🍁
جو پاک دامن عورت نماز روزے کی پابندی کرے اور جو شوهر کی خدمت کرے اس کے لئے جنت کے 8 دروازے کھول دیے جاتے ہے.
🍃🍂🍁🍃🍂🍁
عورت کے ایک بچے کے پیدا کرنے پر 75 سال کی نماز کا ثواب اور ہر ایک درد پر 1 حج کا ثواب ہے.
🍃🍂🍁🍃🍂🍁
باریك لباس پہننے والی اور غیر مرد سے ملنے والی عورت کبھی جنت مے داخل نهي ہوگی

Buhat hi Aham Malomaat

سب سے پہلے جمعہ کس نے قائم کیا ؟
جواب: – حضرت اسد بن جراره نےقائم کیا.
سوال: – قیامت کے دن سب سے پہلے لوگوں کے درمیان کس چیز کا فیصلہ ہوگا؟
جواب: – خون کا فیصلہ ہو گا.
سوال: – سب سے پہلے دنیا کی کون سی نعمت اٹھائی جائے گی ؟
جواب: – شہد.
سوال: – اسلام میں سب سے پہلے مفتی کون ہوئے ؟
جواب: – حضرت ابو بکر صدیق رضی االله عنہ.
سوال: – سب سے پہلے بیس ركات تراويح با جماعت کس نے رائج کی ؟
جواب: – حضرت عمر فاروق اعظم رضی االل عنہ.
سوال: – اسلام میں سب سے پہلے راہ خدا میں شامل اپنی تلوار کس نے نکالی ؟
جواب: – حضرت زبیر بن اووام نے.
سوال: – مکہ کی سرزمین پر بلند آواز سے قرآن پاک کس نے پڑھا ؟
جواب: – حضرت عبداللہ بن مسعود نے.
سوال: – اسلام میں سب سے پہلے شاعر کون ہوئے ؟
جواب: – حضرت حسان بن ثابت.
سوال: -. اسلام میں سب سے پہلے شہادت کس کی ہوئی ؟
جواب: – عمار بن یاسرکی ماں سمييہ کی.
سوال: – کیا آپ جانتے ہیں سب سے پہلے گیہوں کی کاشت کس نے کی؟
جواب: – حضرت آدم علیہ السلام نے.
سوال: – سب سے پہلے سر کے بال کس نے منڈوائے؟
جواب: – حضرت آدم علیہ السلام نے منڈوايا، اور منڈنے والے حضرت جبرائیل امین تھے.
سوال: – سب سے پہلے قلم سے کس نے لکھا ؟
جواب: – حضرت ادریس علیہ السلام نے.
سوال: – سب سے پہلے چمڑے کا جوتا کس نے بنایا ؟
جواب: – حضرت نوح علیہ السلام نے.
سوال: – سب سے پہلے ختنہ کس نے کیا ؟
جواب: – حضرت ابراہیم علیہ السلام نے.
سوال: – سر زمانہ عرب میں سب سے پہلے کون سے نبی تشریف لائے ؟
جواب: – حضرت هود علیہ السلام.
سوال: – سب سے پہلے آشورہ کا روزہ کس نے رکھا.؟
جواب: – حضرت نوح علیہ السلام نے.
سوال: – سب سے پہلے خدا کی راہ میں کس نے جہاد کیا ؟
جواب: – حضرت ابراہیم علیہ السلام نے.
سوال: – سب سے پہلے صابن کس نے ایجاد کیا ؟
جواب: – حضرت سلیمان علیہ السلام نے.
سوال: – سب سے پہلے کاغذ کس نے تیار کیا ؟
جواب: – حضرت یوسف علیہ السلام نے.
سوال: – قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کون کریں گے ؟
جواب: – همارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم.
سوال: – سب سے پہلے کس نبی کی امت جنت میں داخل ہوگی ؟
جواب: – میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی امت.
دعا میں ضرور یاد رکھے گا.
=: نماز کے 7 انعام
1 روزی میں برکت
2 تندرست صحت
3 نیك اولاد
4 خوشحال گھر
5 دنيا میں عزت
6 میدان حشر میں جام كوثر
7 آخرت میں جنت
اسے صرف اپنے تک ہی مت رکھئے. شیئر کرکے
دوسروں کو بھی بتائے.

.

🌾🌾🌾جلدي كرو🌾🌾🌾
(1) مہمان کو کھانا کھلانے میں
(2) ميت دفن کرنے میں
(3) بالغ لڑكيوں کا نکاح کرانے میں
(4) قرض ادا کرنے میں
(5) گناهوں سے توبہ کرنے میں
“استغفر اللہ ربی من کلی ذنبن و اتوبو الیہ”