Mard ka raj ya aurat ka raj

وڈے چوھدری ہوراں دے بیٹے دی شادی تھی چوھدری صاحب نے ایک انوکھا فیصلہ کیا کہ پورے گاؤں کو اس خوشی میں شامل کیا جائے اس کے لیے انہوں نے اعلان کروا دیا کہ بیٹے کی شادی کی خوشی میں پنڈ کے ھر ھر گھر میں ایک جانور تحفے میں دیا جاۓ گا جس گھر میں مرد کا راج ھو گا وہاں ایک گھوڑا اور جس گھر میں عورت کا راج ھو گا وہاں ایک مرغی دی جائیگی۔

گامے کو جانوروں کی ترسیل کا کام سونپ دیا گیا پہلے ھی گھر میں گاما دونوں میاں بیوی کو سامنے بٹھا کر پوچھتا ھے گھر میں پردھان کون ھے یعنی گھر کے فیصلے کون کردا ہے۔
مرد بولا : میں

گامے نے جواب دیا کہ جناب چوھدری ہوراں دے سارے گھوڑے کسی نہ کسی کے ھو گئے ھیں اب صرف تین بچے ھیں

ایک کالا . ایک سرخ . ایک چینا

جو تمھیں پسند ھے وھ بتا دو مرد نے فورا جواب دیا کہ مجھے چینا پسند ھے ۔

پاس ہی بیٹھی بیوی منہ بناتے ہوئے اپنے خاوند کو ٹوکا اور اونچی آواز سے بولا۔
نئیں نئیں ھم کالا لیں گے میں نے دیکھا ھوا ھے اس کے ماتھے پے سفید پھلی ھے۔ وہ بڑا سوہنا ہے۔

گاما آرام سے اٹھا اور تھیلے سے ایک مرغی نکال کر اگلے گھر چلا گیا۔

گاما بتاتاھے کہ سارے گاؤں میں ھر گھر میں اسے مرغی ھی دینا پڑی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *