khuda aur rasool na banna
🔹مولانا احمد علی لاہوری علیہ الرحمہ کے متعلق سنا کہ انھوں نے اپنے ایک مجاز بیعت کو خلافت دی۔ رخصت ہوتے وقت انھوں نے نصیحت کی فرمائش کی تو مولانا نے فرمایا کہ نصیحت کی کوئی خاص ضرورت نہیں، بس دو باتوں کا خیال رکھنا: ایک یہ کہ خدا نہ بننا اور دوسرا یہ کہ رسول نہ بننا۔
وہ حیران ہوئے اور کہا کہ استغفر اللہ، اس کا کوئی مسلمان تصور بھی کیسے کر سکتا ہے؟ آپ کی بات کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔
مولانا نے فرمایا، خدا بننے کا مطلب یہ ہے کہ تم یہ خواہش کرو کہ زندگی میں، میں جو چاہوں، وہ ہو جائے۔ سو یہ شان تو صرف اللہ کی ہے۔
اور رسول بننے کا مطلب یہ ہے کہ تم یہ تمنا کرو کہ ساری دنیا مجھ سے عقیدت رکھے۔ سو یہ مقام بھی صرف رسول کا ہے۔
Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!