Ghurbat aut Muhabbat Dolat aur Bay Murawati
محبت اور بے مروتی : حنیف سمانا
اکبر بھائی نے اپنی زندگی کے چالیس برس کورنگی کی ایک غریب بستی کی گندی گلیوں میں گزارے …. ایک ایسی زندگی جس میں گندگی اور محبت کا تناسب برابر برابر ہوتا ہے…. پھر اکبر بھائی کے پاس پیسہ آگیا …. وہ صاف ستھرے ہوگئے … ڈیفنس شفٹ ہوگئے…. محبتوں میں کمی آگئی …. جب کورنگی میں تھے تو والدہ کا انتقال ہوا تھا…. میت میں ہزاروں آدمی تھے…جنازے کے لئے کھیل کا میدان کم پڑگیا تھا.. آج ڈیفنس میں ہیں …. والد کی میت بنگلے کے لان کے ساتھ رکھی ہوئی ہے…. چار آدمی بھی جمع نہیں ہوئے کہ قبرستان لے جائیں….کہتے ہیں کہ یہاں کوئی کسی کو جانتا نہیں… سب اپنی اپنی دنیا میں مگن ہیں…
غربت، محبت اور گندگی ساتھ ساتھ کیوں ہوتی ہیں؟
اور دولت، صفائی اور بےمروتی کا آپس میں کیا جوڑ ہے؟
کوئی بتلائے گا.
Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!