Apnay Hamsayon Ka Bhi Khyal Rakhain
صبح ہی صبح دروازے پر دستک نے موڈ خراب کردیا۔۔۔اٹھ کر دروازہ کھولا تو گیٹ پر ساتھ والا پڑوسی کھڑا تھا۔۔خیریت؟
وہ جی تھوڑا سا کام تھا۔۔۔
جی حکم کریں۔۔۔
میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا تو اس نے نگاہیں جھکالیں ۔۔۔ مگر وہ آنسو جو نکلنے کے لئے بے تاب تھے وہ کنٹرول نہ کرسکا۔۔۔ اس نے منہ دوسری طرف پھیرکر اپنی آنکھیں خشک کیں ۔۔۔
گھبرائیں نہیں۔ بولیں کیا بات ہے ۔۔۔
گھر میں دو دن سے فاقہ ہے ۔۔۔ اگر آپ دو سو روپیہ قرض دے دیں تو جلد لوٹا دوں گا۔۔۔۔
میں لرز گیا۔۔۔ اس کے تین چھوٹے بچے تھے اور ایک تو پچھلے ہفتے ہی پیدا ہوا تھا۔۔۔۔
ہم جو پورے ملک کے حالات بدلنے کے دعوے اور باتیں کرتے ہیں مگر ہمیں اپنے ساتھ والے پڑوسیوں کی خبر نہیں ہوتی ۔۔۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے ۔۔جس بستی میں کوئی غریب بھوکا سوگیا۔۔۔۔۔اس بستی سے پر سے اللہ کی رحمت اٹھالی جاتی ہے ۔۔۔۔۔
پلیز اپنے غریب رشتہ داروں اور قریبی پڑوسیوں کا خیال رکھئے ۔۔۔
Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!