Imam e Kaaba ka Deo Band may khitab
دارالعلوم میں شیخ کے خطاب اور دورہ کا خلاصہ احوال اگر آپ پڑھنا چاہیں: دارالعلوم دیوبند نے ہرمیدان میں اسلام کی آبیاری اور ملت کی ترجمانی کی ہے عالم اسلام میں دارالعلوم دیوبند کی وسیع ترین لازوال خدمات کی ایک زریں تاریخ ہے،اس حرم ہندی نےملت اسلامیہ کو ہزاروں علماءو اتقیاء،مصنفین و قلمکارنیزداعیان دین ومبلغین اسلام ودیعت کی ہے،جنہوں نےہر محاذپر اسلام کےدفاع کا فریضہ انجام دیاہے،عالمی سطح کے اس مثالی ادارے نے ہرموقع پروراثت نبوی کے تحفظ کےلئے حتی المقدور جد وجہد کی ہے،ان خیالات کا اظہارعالم اسلام کی عظیم شخصیت کعبۃ اللہ کے امام و خطیب سماحۃ الشیخ صالح بن محمدآل طالب نےدارالعلوم دیوبندکی زیارت کےموقعہ پرجامع رشیدمیں علماءوطلباء نیزعوالناس کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئےسمندر سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا،رئیس الجامعۃ مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی کی عدم موجودگی میں مولانا عبد الخالق صاحب مدراسی کی صدارت میں منعقدہ پروگرام سےامام محترم نےبین المسالک اتحاد کاپیغام دیتے ہوئے سبھی ائمہ کوبھائی بھائی بتلایا،فقہی مسالک کے تعدد کومسلمانوں کےلئےرحمت اور کماحقه عمل کرنےمیں سہولت کاذریعہ قراردیا،آپ نے فرمایاکہ مملکت سعودیہ کا نصب العین عالم اسلام سمیت ساری دنیامیں امن و آشتی اور سلامتی نیزساری دنیاکے مسلمانوں تحفظ کویقینی بناناہے، اور مملکت کےبادشاہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود عالم اسلام سے روابط قائم کرنے،باہمی ربط کو استحکام بخشنے اور دنیابھر سے دہشت گردی و فتنہ پروری کاخاتمہ کرنے میں اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کررہےہیں کیونکہ اسلام دہشت گردی و مظلوموں کےقتل وغارت گری سےپاک مذھب ہے،امام مکی نےحضرات صحابہ کی عصمت ومرکزیت کااعتقاد ہرمسلمان کےلئے ضروری قرار دیاکیونکہ حضرات صحابہ کی مرکزیت میں شک وشبہ قرآن و حدیث نیز دین محمدی میں ہی شک کرنےکےمترادف ہے،وہابیت کےنام پراہل سنت والجماعت کوجس طریقہ سے لعن و طعن کیاجاتاہے،ضیف مکرم نےاسےگھٹیا اور مذموم نیزمسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنےکی ناپاک حرکت گردانا، آپ نےفرمایاکہ کچھ بیرونی عناصر مستقل اسلام کی شبیہ داغدار کرنےکی کوشش کررہےہیں،اسلام دشمن طاقتوں کے ساتھ مل کر اسلام کے دامن کو چاک کرنےپربضد ہیں،ایسے نازک ترین حالات میں عالمی اتحاد پہلےسےزیادہ ضروری ہوگیاہے،اسی لئےمملکت نے عالم اسلام کاعسکری اتحاد کروایاہے،ساری دنیا کے مسلمانوں کایہ دینی فریضہ ھیکہ ان قوتوں سے سےمتحد ہوکرنمٹاجائے،امام محترم نے شیخ ارشد مدنی کاخصوصی شکریہ اداکیااوربین المسالک اتحاد کے امور پرگفت شنید کے لئے ہونے والے پروگرام میں ان کی شرکت کی اطلاع دی،اخیر میں انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کے سلام و محبت کاگلدستہ ہندی مسلمانوں کو پہونچایا،اور خالصتاًاللہ کی نسبت پرقائم اس باہمی محبت کو ساری دنیامیں ترویج دینا وقت کی ضرورت قراردیا،اس ادارے میں اپنی آمداور یہاں ملےبےمثال استقبال وپیارکواپنےلئےمسرت وسعادت کاذریعہ بتایا،اور پرسوژ دعاء پرخطاب کا اختتام کیا،امام صاحب کےعلاوہ وفد کے دیگر مہمانوں نےبھی دارالعلوم دیوبند میں آمد وزیارت پرمسرت و شادمانی کااظہار کیا.،امام محترم کےخطاب کی حرف بحرف ترجمانی کے فرائض رابطہ مدارس اسلامیہ کےناظم عمومی مولاناشوکت صاحب بستوی نے بحسن و خوبی انجام دئیے،قبل ازیں اجلاس کاافتتاح صدر القراء قاری عبد الرؤف صاحب بلند شہری استاذ تجوید و قرات کی مسحورکن تلاوت سے ہوا، نظامت کےفرائض مولاناعارف جمیل المدنی استاذعربی ادب جامعہ ھذا نےاداکئے،نیزصدر محترم کی درخواست پرشیخ صالح نے اپنےمخصوص جادوئی لہجے میں چندآیتوں کی تلاوت بھی کی،اجلاس کےاختتام پرامام محترم نےظہر کی نمازکی قصراًامامت بھی کی،بعدہ جامعہ کےمہمان خانے میں دارالعلوم کی جانب سے دیئےگئےپرشکوہ ظہرانہ میں شرکت فرمائی،اورپھر بذریعہ ہیلی کاپٹر دہلی کے لئے روانہ ہوگئے،قبل ازیں امام محترم کی آمد پر طلبہ دارالعلوم کی جانب سے پرسکون،باوقار، پرلحاظ اورپرجوش استقبال کانظارہ دیدنی تھا،ہرکوئی مہمان مکرم کی راہوں میں بچھنےکےلئےتیارتھا ،مقامی انتظامیہ نے سیکوریٹی کے نہایت پختہ اور سخت بندوبست کئےتھے،حضرات اساتذہ و رضاکار طلبہ بھی مفوضہ خدمات کی انجام دہی کے لئے مستعد تھے، اخیر میں امید کامل ھیکہ قائد جمعیت مولاناارشد مدنی کی ایماء پر امام محترم کایہ امن و خیرسگالی پرمبنی دورہ انشاءاللہ ملت کےحق میں مفیدوتاریخ سازثابت ہوگا۔
Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!