اللہ تعالٰی اپنے نافرمان بندوں سے نعمتیں چھین لیتا ہے
ایک نوجوان نے ایک بزرگ سے پوچھاکہ :
اللہ تعالٰی اپنے نافرمان بندوں سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے لیکن میں نے دیکھا سب کےپاس پہننے اوڑھنے کوکھانے پینے کیلیۓ سب کچھ موجود ہوتا ہے اللہ تعالٰی توکسی سے کچھ بھی نہیں چھینتے.
بزرگ مسکراۓ اورپوچھا:
کیاتمہاری نماز میں خشوع وخضوع ہے؟
نوجوان بولا: نہیں
کیا قرآن کی تلاوت کرتےوقت لذت محسوس ہوتی ہے؟
نوجوان بولا: نہیں
کیا پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتےہو؟
نوجوان بولا: نہیں
کیانیکی کرنےکیطرف دھیان جاتاہے؟
نوجوان بولا: نہیں
کیازبان اللہ کےذکر کی عادی ہے؟
نوجوان بولا: نہیں
تب بزرگ نے جواب دیا: یہی اللہ کی وہ نعمتیں جنھیں وہ اپنے نافرمانوں سے چھین لیتا ہے…
موجودہ دورمیں ہر مسلمان اللہ کی دی ہوئ مادی نعمتوں کوپا کرخودکو دنیاکا خوش قسمت ترین انسان سمجھتا ہے کہ میرے پاس تواللہ کادیاہوا سب کچھ موجود ہے…
جبکہ وہ نعمتیں ہماری آزمائش ہیں اصل نعمتیں وہی ہیں جو ہمیں اللہ کے قریب لے جایئں اور اس کے عبادت گزاراور شکر گزار بندہ بنایئں—-
Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!